ٹمبکٹو میں شدت پسندوں نے مزید مقبرے تباہ کر دئیے
مالی (بی بی سی) افریقی ملک مالی کے شمالی حصوں پر قابض اسلامی شدت پسند گروہوں نے، ٹمبکٹو میں مزید زیارت گاہوں کو تباہ کیا ہے۔ ٹمبکٹو کی زیارت گاہیں اور مقبرے، عالمی ورثے میں شمار کئے جاتے ہیں۔ مالی کے شدت پسند گروہ انہیں غیرشرعی قرار دیتے ہیں اور جب سے وہ شمالی علاقوں پر قابض ہوئے ہیں بتدریج ان قدیم زیارت گاہوں کو تباہ کر رہے ہیں۔ جمعرات کو اقوام متحدہ نے ایک قراردادکے ذریعے مالی میں افریقی یونین کی فوج بھیجنے کی منظوری دی تھی تاکہ وہاں کے مسلح اسلامی گروہوں پر قابو پایا جا سکے اور حکومت کی رٹ بحال کی جا سکے۔