باکسنگ فیڈریشن کے انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں: سیکرٹری
لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے لاہور میں ہونے والے انتخابات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ دودا خان نے کروڑوں روپے کی کرپشن کی جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان نے لاہور پریس کلب میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کھلم کھلا توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں کیوں کہ ایک روز قبل اسلام آباد کی عدالت نے حکم امتناعی جاری کر رکھا تھا