• news

آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے میچ میں پاکستان گرین نے بلیو کو شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ 2013ءکی تیاری کے لیے پاکستان ویمن ٹیم کے پریکٹس میچ میں پاکستان ویمن گرین نے بلیو کو تین وکٹوں سے ہرا دیا۔ باغ جناح گراونڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان بلیو ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 39.3 اوورز میں 109 رنز بنائے۔ جس میں عالیہ ریاض نے 27 نمایاں رنز بنائے۔ گرین کی جانب سے ڈینا بیگ نے پانچ اور سمعیہ صدیقی نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں پاکستان گرین ٹیم نے ہدف 27.3 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ گرین کی جانب سے قنیطہ جلیل نے 32 ناٹ آوٹ، ناہیدہ خان نے 24 نمایاں رنز بنائے۔ کائنات امتیاز اور زیبا منظور نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن