• news

مسلم آبادجم خانہ کلب نے گولڈن سٹار کو 92 رنز سے شکست دیدی

لاہور( سپورٹس رپورٹر) مسلم آباد جم خانہ کرکٹ کلب نے گولڈن سٹار کر کٹ کلب کو 92 رنز سے شکست دےدی۔ مسلم آباد جم خانہ نے پہلے کھیلتے ہو ئے 195رنزبنائے۔ تنزیل الطاف 52، کاشف رشید 46 اور مدثر عباس 45 رنزبناکر نمایاں رہے۔ گولڈن سٹار کر کٹ کلب کی طرف سے کپتان محمد اشرف نے تین، بلال بٹ اور محمد لئیق نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ جواب میں گولڈن سٹار کر کٹ کلب کی ٹیم 103رنزبناکر آﺅٹ ہو گئی۔ ندیم خان 30 اور ذیشان شبیر 20 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔

ای پیپر-دی نیشن