• news

ٹی ٹونٹی میں پاکستان کی فتح کا جشن منانے والے نوجوانوں پر پولیس کا تشدد

لاہور (نامہ نگار) ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے بھارت کو شکست دینے پر نوجوانوں کی بڑی تعداد جشن منانے کیلئے سڑکوں پر نکل آئی۔ شاہراہ قائداعظم پر پولیس اہلکاروں نے جشن منانے والے نوجوانوں کو ڈنڈوں سے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس پر نوجوانوں نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی۔ پولیس حکام کے مطابق نوجوانوں کو سڑک بلاک کرنے پر وہاں سے ہٹایا گیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن