صدر اور وزیراعظم کو نئے گورنر کا فون وزیراعظم آزاد کشمیر کی مبارکباد
لاہور (نوائے وقت نیوز) صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سے گورنر مخدوم احمد محمود نے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے صدر زرداری اور وزیراعظم سے مختلف امور پر مشاورت کی۔ دریں اثناءوزیراعظم آزاد کشمیر چودھری عبدالمجید نے مخدوم احمد محمود کو فون پر مبارکباد اور آزاد کشمیر کے دورے کی دعوت دی۔ مخدوم احمد محمود اپنی والدہ کی قبر پر بھی گئے۔ مزید برآں آئی جی پنجاب نے بھی ان سے ملاقات کی اور امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی۔