• news

گورنر احمد محمود کی داتا دربار اورمزار اقبال پر حاضری

لاہور (خبر نگار)گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود نے گذشتہ روزگورنر پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد صوفی بزرگ حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا گنج بخشؒؒ کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ بعد ازاں اُنہوں نے اکیلے بیٹھ کر ملک کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دُعائیں بھی کیں۔ گورنر پنجاب سید احمد محمود نے شاعر مشرق حضرت علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر بھی حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔اُنہوں نے اپنی والدہ محترمہ کی قبر پر بھی حاضری دی اور اُن کی روح کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

ای پیپر-دی نیشن