قائداعظم کے نواسے اسلم جناح نے اپنی صاحبزادی کے ہمراہ کیک کاٹا
کراچی (خصوصی رپورٹر ) بانی پاکستان محمد علی جناح کے 136 ویں یوم ولادت پر قائداعظم کے نواسے محمد اسلم جناح نے اپنی بیٹی بی بی زینب کی قیادت میں مزار قائداعظم پر حاضری دی۔ پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ان کے ہمراہ اہل خانہ، سماجی شخصیات اور عزیز و اقارب بھی موجود تھے۔