• news

داتا دربار حاضری، سکیورٹی کے نام پر قانون نافد کرنےوالے اداروں نے زائرین کے چھکے چھڑا دیئے

لاہور (خصوصی رپورٹر) نئے گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود کی داتاؒ دربار حاضری کے موقع پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کے نام پر زائرین کے چھکے چھڑا دیئے۔ داتا دربار کی ملحقہ سڑکوں پر موجود لوگوں کو نہ صرف وہاں سے ہٹا دیا گیا بلکہ دکانیں بھی بند کروا دی گئیں۔ اس پر لوگ گورنر پنجاب احمد محمود کو تنقید کا نشانہ بناتے رہے کہ ہر آنے والا پروٹوکول کلچر ہی کا دلداہ نکلتا ہے۔ بعض زائرین نے کہا کہ گورنر صاحب نے حلف اٹھانے سے پہلے دعوی کیا تھا کہ میری آمد پر کہیں کوئی ٹریفک بند نہیں ہو گی لیکن ان کے حلف اٹھانے کے پہلے ہی روز کی صورتحال نے ان کو عوامی تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ تاہم گورنر پنجاب کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کی داتاؒ دربار آمد پر ٹریفک معمول کے مطالق چلتی رہی۔

ای پیپر-دی نیشن