• news

مسلم لیگ ن نے سینٹ کیلئے چودھری جعفر اقبال کو امیدوار نامزد کر دیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینےٹر صلاح الدین ڈار کی وفات سے خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پر مسلم لیگ ن نے پاکستان کے معروف سیاسی خاندان کے سربراہ چودھری جعفر اقبال کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔ جعفر اقبال آج بدھ کو سینٹ کے امیدوار کی حیثیت سے مسلم لیگ ن کا پارٹی ٹکٹ جمع کرائیں گے۔ الیکشن 7 جنوری کو ہو گا۔ مسلم لیگ ن کی ٹکٹ کے لئے چودھری جعفر اقبال، جسٹس(ر) افتخار چیمہ ایم این اے اور چودھری ریاض امیدوار تھے مگر مسلم لیگ ن نے جعفراقبال کے حق میں فیصلہ کر دیا۔ چودھری جعفر اقبال مسلم لیگ پنجاب کے سینئر نائب صدر اور سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ کئی مرتبہ پنجاب کے وزیر رہ چکے ہیں۔ جعفر اقبال کے والد چودھری اقبال چیلیاں والا گجرات سے مغربی پاکستان کی اسمبلی اور پنجاب اسمبلی کے رکن رہے، ان کے چھوٹے بھائی چودھری ناصر اقبال بھی گجرات سے رکن قومی اسمبلی رہے۔ ان کی اہلیہ بیگم عشرت جعفر خاتون رکن قومی اسمبلی ہیں جب کہ صاحبزادی زیب رحیم یار خان سے پنجاب اسمبلی کی رکن ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن