• news

مقبوضہ کشمیر: جھڑپ میں 2 مجاہدین شہید: خواتین کی بیحرمتی کے خلاف مظاہرہ‘ لاٹھی چارج سے کئی زخمی

سرےنگر (آن لائن +این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان تازہ جھڑ پ میں ایک فوجی کو واصل جہنم اور2 مجاہدین کو شہید کرنے کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ سرینگر میں خواتین کی بے حرمتی کے واقعات میں ملوث بھارتی فورسز کے اہلکاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر بھارتی فورسز نے شدید لاٹھی چارج کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ پریس انکلیو سرینگر کے سامنے مظاہرہ کرنے والے طلباءکے ایک گروپ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا وہ نئی دہلی میں اجتماعی بے حرمتی کا شکار لڑکی کو انصاف فراہم کرنے کے بھارتی حکومت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن مطالبہ کرتے ہیں مقبوضہ کشمیر میںبے حرمتی کا شکار بننے والی خواتین کو بھی انصاف فراہم کیا جائے۔ احتجاجی طلباءنے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر کنن پوشپورہ اور دیگر مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے حرمتی کا شکار ہونے والی خواتین کو انصاف فراہم کئے جانے کے حوالے سے نعرے درج تھے۔ ادھر شوپیاں میں سینکڑوں لوگوں نے نئی دلی میں پیش آنے والے بے حرمتی کے واقعے پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج اور مجاہدین کے درمیان تازہ جھڑ پ جنوبی ضلع لولگام میں پیر اور منگل کی رات اس وقت ہوئی جب بھارتی فورسز نے مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع پر دھی پورہ گاﺅں کا محاصرہ کر کے تلاشی شروع کر دی ۔ اس دوران مجاہدین اور بھارتی فورسز میں کئی گھنٹوں تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا ۔کولگام پولیس کے مطابق شہید ہونے والے مجاہدین مےں لشکر طیبہ کے مقامی کمانڈر مدثر شیخ المعروف معاویہ شیخ شامل ہیں جبکہ ایک شہید مجاہد پر پاکستانی ہونے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن