اہلسنت و الجماعت کے رہنما مولانا فاروقی قاتلانہ حملے میں زخمی ‘ کراچی میں ہنگامے‘21 افراد جاں بحق
کراچی (خصوصی رپورٹر + ایجنسیاں) شہر قائد میں منگل کو بھی دہشت گردوں کا راج رہا، اہلسنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی کے ڈرائیور اور 5 گارڈز نبیل گبول کے قریبی عزیز سمیت 21 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ حملے میں علامہ اورنگزیب فاروقی زخمی ہو گئے۔ ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واقعہ کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی، مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی، ٹریفک معطل ہو گئی۔ منگل کی دوپہرگلشن اقبال میں واقع موتی محل کے قریب تین موٹر سائیکل پر سوار 6نامعلوم مسلح ملزمان نے مولانا اورنگزیب فاروقی کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان اہلسنت والجماعت اکبر سعید نے اورنگزیب فاروقی پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ واقعے کے بعد مختلف علاقوں میں کشیدگی پھیل گئی جبکہ اسٹیڈیم روڈ پر مشتعل افراد کی ہنگامہ آرائی کے باعث ٹریفک معطل ہوگیا۔ واقعے کے بعد گلشن اقبال کے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس سے پہلے اورنگی ٹاﺅن کے علاقے چشتی نگر اور رئیس امروہی میں فائرنگ سے2 افرادکو موت کی نیند سلادیا گیا۔ اقبال مارکیٹ تھانے کی حدود اورنگی ٹاو¿ن ساڑھے گیارہ اقبال مارکیٹ میں نامعلوم افرادموٹر سائیکل سوار ملزمان نے 25سالہ سید شاہد حسین کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔ چشتی نگر ساڑھے گیارہ اورنگی ٹاو¿ن کیفے تسکین کے سامنے موٹرسائیکل پر جاتے ہوئے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے متحدہ کے یونٹ 118-Aکے کارکن 35سالہ ندیم کو گولیاں مارکر قتل کردیا۔ عظیم پورہ بس سٹاپ کے قریب فائرنگ سے پچیس سالہ شہزاد جاں بحق اور اس کا بھائی ایاز زخمی ہوا ۔اورنگی ٹاو¿ن تھانے کی حدود سیکٹر12چمچہ ہوٹل چڑھائی پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے 26سالہ غلام حیدر کو گولیاں مارکر ہلاک کردیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر 25سالہ عبدالحفیظ ہلاک ہو گیا مقتول اہلسنت والجماعت کا کارکن تھا۔ پرانا حاجی کیمپ سے 28 سالہ نوجوان نوید بٹ کی بوری بند لاش ملی پولیس کے مطابق مقتول کو بدترین تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا ہے۔ ڈیفنس کے علاقے فیز فائیو میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو ہلاک کردیا، مقتول کی شناخت شاہ زیب کے نام ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول ڈی ایس پی اورنگزیب کا بیٹا تھا جو اپنی بہن کے ولیمے سے واپس جارہا تھا۔ مقتول پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سردار نبیل گبول کا قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔ گلشن اقبال تھانے کی حدود ایئرکلب بلاک 6¾ کے ایم اے انسٹی ٹیوٹ کے قریب دیوار کے ساتھ ایک نامعلوم 30 سالہ شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ دریں اثناءماڈل کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 3 افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک نامعلوم شخص ہلاک ہو گیا جبکہ نیو کراچی سیکٹر 11-B میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ ادھر بریگیڈ تھانہ اسٹوڈنٹس بریانی کے برابر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا جبکہ کھارادر کامل گلی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق توری بنگش پولیس چوکی پر ایک کریکر مارا گیا۔ ادھر اہلسنت والجماعت کے رہنما پر حملے کے بعد شہر بھر میں ہنگامہ آرائی کے باع نظام زندگی مفلوج ہو گیا، مشتعل افراد نے کاروبار اور تجارتی مراکز بند کرا دئیے، تین بسیں نذر آتش، گاڑیوں پر پتھراﺅ، اہلسنت والجماعت کا مولانا اورنگزیب فاروقی پر حملے کے خلاف (آج) بدھ کو شہر میں ہڑتال اور صوبے بھر میں مظاہروں جبکہ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے پہیہ جام کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں مرکزی سیکرٹری اطلاعات اہلسنت والجماعت مولانا اورنگزیب فاروقی نے کہا ہے کہ حملہ بزدلانہ کارروائی ہے، ہمیں ڈرانے کی کوشش ی گئی، شہید ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دفاع صحابہ اور اہل بیت کی جنگ لڑتے رہیں گے۔ اہلسنت والجماعت نے مرکزی سےکرٹری اطلاعات اورکراچی کے امےر مولانا اورنگزےب فاروقی پر قاتلانہ حملے کے خلاف بدھ کو کراچی مےں پرامن ہڑتال جبکہ سندھ بھر مےں ےوم سوگ کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کےا ہے کہ دفاع صحابہ واہل بےت کے لےے کسی بھی قربانی سے درےغ نہےں کریں گے جبکہ حکومتی روئےے پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران جانب داری کا مظاہرہ کررہے ہیں، ہم نے سےنکڑوں جنازے اٹھاکر صبر کے دامن کو نہےں چھوڑا ہے اور نہ ہی کسی کے املاک کو نقصان پہنچاےا مولانا اورنگ زےب فاروقی اور اہلسنت کی امن پسندی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود عظمت صحابہ کی دفاع کے لےے جدوجہد جاری رہے گی۔ حکومت کا روےہ انتہائی افسوس ناک ہے حکمرانوں نے اگر اپنے روئےے مےں تبدےلی نہ کی تو نتائج اچھے نہےںنکلےںگے۔ سربراہ اہلسنت والجماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ مولانا اورنگزیب فاروقی پر قاتلانہ حملہ تشویشناک ہے کراچی میں ایک سال کے دوران ہمارے 630 کارکن اور ہمدرد شہید ہو چکے کارکن پرامن رہیں۔ جمعہ کو ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے۔ علاوہ ازیں کلفٹن میں دو تلوار کے قریب پولیس موبائل حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ7 زخمی ہوگئے ،عیسیٰ نگری میں بھی ایک شخص ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن 2 تلوار کے قریب تیز رفتاری کے باعث پولیس موبائل SP-377 دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3افراد محمود ¾ عمیر شاہ اور فل فورٹ ہلاک ہوگئے اور عمیر عباس ¾ زونت ¾ایلڈن اور کلنٹن سمیت7 افراد زخمی ہوگئے ۔ وین میں سوار تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
کراچی 21 ہلاکتیں