مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار روایتی مذہبی جوش و خروش سے منایا
لاہور (خصوصی نامہ نگار + نامہ نگار + نمائندگان) دنیا بھر کی طرح ملک میں بھی مسیحی برادری نے گزشتہ روز کرسمس کا تہوار روایتی مذہبی جوش و خروش منایا، گرجا گھروں میں خصوصی دعائیہ تقریبات اور عبادات کا اہتمام کیا گیا تھا۔ جن میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ گرجا گھروں میں ہونے والی خصوصی سروس میں ملکی ترقی ، قیام امن اور سلامتی و خوشحالی کی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔لاہور کے گرجا گھروں اور مسیحی آبادیوں میں تقریبات کا انعقاد بھی کیا گیا۔ سردی کے باوجود رنگ برنگ کپڑوں اور ملبوسات میں لوگ اپنے اپنے انداز میں کرسمس مناتے رہے جبکہ تفریحی مقامات پارکوں اور سینما گھروںمیں بھی عوام کا رش رہا۔ لاہور میں سب سے بڑی تقریب کیتھڈرل چرچ مال روڈ ریگل چوک میں منعقد ہوئی۔ کرسمس کے حوالے سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینےٹر اور اقلیتی امور کے نگران کامران مائےکل نے کہا کہ قائد اعظمؒ کے فرمان کے مطابق ہم سب پاکستان مےں مختلف مذہب و فرقوں سے تعلق رکھنے والی اقلےتیںہی نہےں بلکہ سب کے سب صرف اور صرف پاکستانی ہےں اور ہمےں چاہےے کے ہم سب مل کر وطن عزےز کی تعمےر و ترقی اور خوشحالی کے لےے رات دن اےک کر دےں۔ پولیس و قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے کرسمس کے موقع پر صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی، گرجا گھروں کی سکیورٹی کے کےلئے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ گرجا گھروں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کی تھی جبکہ انتظامیہ نے پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کا بھی انتظام کیا تھا۔ اہم گرجا گھروں سے ملحقہ اونچی عمارتوں پر بھی پولیس اہلکار اور ماہر نشانہ باز بندوقچی تعینات تھے گرجا گھروں کے قریب گاڑیوں اور موٹر سائیکلوںکی پارکنگ کی اجازت نہیں تھی۔ گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، حافظ آباد، گکھڑ منڈی، فیصل آباد سمیت کئی شہروں میں بھی کرسمس کا تہوار جوش و جذبہ سے منایاگیا اور ملکی سلامتی کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔ گوجرانوالہ سے نمائندہ خصوصی کے مطابق مسیحیوں کے مرکزی تہوار کرسمس کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ مسیحیوں کی کثیر تعداد میں گرجا گھروں میں دعائیہ تقریبات میں شرکت کی۔ شیخوپورہ سے نامہ نگار خصوصی کے مطابق ضلع بھر میں کرسمس کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ 175 سے زائد گرجا گھروں کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ قصور سے نامہ نگار کے مطابق مسیحی برادری نے کرسمس کے تہوار جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا۔ اس موقع پر پولیس اور انتظامیہ نے سخت حفاظتی انتظامات کر رکھے تھے۔ 142 گرجا گھروں میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ ننکانہ صاحب سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق کرسمس کے موقع پر مختلف مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گاﺅں ینکسن آباد اور مارٹن میں کرسمس کی بڑی تقریبات منعقد ہوئیں۔ حافظ آباد سے نمائندہ نوائے وقت کے مطابق حافظ آباد کے کیتھولک چرچ میں تقریبات منعقد ہوئی اور کیک کاٹا گیا۔ گکھڑ منڈی سے نامہ نگار کے مطابق کرسمس بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا مختلف مقامات پر مذہبی و اصلاحی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔