• news

ہار دیکھ کر بھارتی باﺅلر اشانت شرما کامران اکمل سے الجھ پڑے

بنگلور (آئی این پی) پاکستان بھارت مابین 2 ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں بھارتی باﺅلر اشانت شرما یقینی دیکھ کر پاکستانی بلے باز کامران اکمل سے الجھ پڑے‘ کپتان دھونی اور امپائرز نے بیچ بچاﺅ کرایا۔ منگل کو بھارتی شہر بنگلور کے چناسوامی کرکٹ گراﺅنڈ میں کھیلے گئے 2 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جب پاکستانی ٹیم کا پلڑا بھاری تھا اور اسے 15 گیندوں میں صرف 14 رنز درکار تھے تو اشانت شرما ہار دیکھ کر بلاوجہ پاکستانی بلے باز کامران اکمل سے الجھ پڑے تاہم اس موقع پر بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی‘ یوراج سنگھ اور امپائرز موقع پر پہنچ گئے اور دونوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرایا جس کے باعث جھگڑا ہوتے ہوتے رہ گیا۔

ای پیپر-دی نیشن