مصری آئین تسلیم کر لیا گیا‘ ریفرنڈم میں 63.8 فیصد لوگوں نے ووٹ ڈالے: الیکشن کمشن
قاہرہ (نوائے وقت رپورٹ) مصر کے سپریم الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ مصری آئین کو تسلیم کر لیا گیا ہے۔ عوامی ریفرنڈم میں 63.8فیصد لوگوں نے آئین کے حق میں ووٹ ڈالا۔ آئین کی منظوری کیلئے دو مراحل میں ریفرنڈم کرایا گیا تھا۔ پہلے مرحلے میں 15دسمبر اور دوسرے مرحلے میں 22دسمبر کو ووٹ ڈالے گئے۔