صوابی: گھریلو تنازع پر فائرنگ‘ 4 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد قتل
صوابی (نوائے وقت نیوز) صوابی کے علاقے تھانہ یار حسین میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ یار حسین کے علاقے سردچیز میرا میں نامعلوم افراد نے عامر کے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں عامر اس کی بیوی، 3 بیٹیاں اور نواسی موقع پر جاں بحق ہوگئی۔ ڈی پی او صوابی رشید خان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ گھر کی 3 لڑکیاں ناراض ہو کر میکے آگئی تھیں۔ پولیس واقعے سے متعلق مزید تفیش کررہی ہے اور ملزمان کی تلاش کےلئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔