• news

صوبائی محکموں میں تعینات لاءافسروں کی رپورٹ محکمہ کے افسران ہی لکھیں گے

لاہور (سپیشل رپورٹر) حکومت پنجاب نے تمام محکموں میں تعینات لاءافسران کی سالانہ خفیہ رپورٹ کا نئے سرے سے تعین کر دیا اس کے لئے جو محکمہ قانون کے لاءافسران اب مختلف محکموں میں تعینات ہوں گے ان کی سالانہ خفیہ رپورٹ متعلقہ محکمہ کے افسران ہی لکھیں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سنیر لاءافسران جو گریڈ 18 کے ہوں گے ان کی اے سی آر تعینات ہونے والے محکمہ کا ایڈیشنل سیکرٹری لکھے گا۔ جب کہ اس کا کاونٹر سائن افسر محکمہ کا سیکرٹری ہو گا۔ جب کہ جبکہ چیف سیکرٹری کے پاس اس کی اے سی آر میں تبدیلی کا اختیار ہوگا۔ گریڈ 17 کے لاءافسران کی اے سی آر متعلقہ محکمہ کا ڈپٹی سیکرٹری لکھے گا۔ جب کہ ایڈیشنل سیکرٹری اس کا کاونٹر سائن افسر متعلقہ محکمہ کا ایڈیشنل سیکرٹری ہوگا جبکہ اس کے ریمارکس میں تبدیلی کا اختیار سیکرٹری قانون کے پاس ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن