جینا اور مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے: دوست کھوسہ
ڈیرہ غازیخان (نامہ نگار‘ بیورو رپورٹ) پیپلز پارٹی میں شمولیت کا سوچ بھی نہیں سکتا۔ مرنا اور جینا مسلم لیگ ”ن“ کے ساتھ ہے۔ مسلم لیگ ”ن“ کو چھوڑنے والوں کو عوام چھوڑ جائیں گے اور قومی الیکشن میں عبرت کا نشان بنا دینگے۔ اپنے قائد میاں نواز شریف اور اپنے والد سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ کی قیادت میں جنوبی پنجاب کو مسلم لیگ ”ن“ کا قلعہ بنا دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار سابق وزیراعلیٰ پنجاب دوست محمد خان کھوسہ نے پارٹی رہنما سلطان محمود ڈاہا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ دوست محمد کھوسہ نے کہا الیکشن میں مسلم لیگ ”ن“ جنوبی پنجاب میں قومی الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ مسلم لیگ ن میں آنے والے نہیں اس پارٹی سے جانے والے خسارے میں رہیں گے۔