تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے: وزیر اعلیٰ سندھ
کراچی (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر سندھ وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ۔پھولوں کی چادرچڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ تفصیلات کے مطابق بابائے قوم و بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 137 میں یوم واردات کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے منگل کو کراچی میں وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری دی ۔ بلاول بھٹو نے مزار قائد پر مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید علی قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ قائد اعظم کے نقش قدم پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں اور قائد اعظم کے اصولوں پر چلتے ہوئے عوام کی بہتر ضرورت کے لئے پرعزم ہیں۔پانچ سال کے دور حکومت میں مخلوط حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے بہت اقدامات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کی حدود آئین میں مقرر نہیں اس لئے تمام اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور الطاف حسین کی سیاسی بصیرت نے متحدہ قومی موومنٹ اور پیپلز پارٹی کو متحد رکھا ہوا ہے۔