• news

الیکشن کا التوا ملک کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: غوث علی شاہ

کراچی (آن لائن) مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر جسٹس رےٹائرڈ غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ عام انتخابات کا التوا ملک کے لئے بہت نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے، نوازشریف کی تمام جد وجہد پاکستان کی بقا اور سلامتی کے لئے ہے، نوازشریف کی حکومت کے دونوں ادوار مکمل ہوجاتے تو آج پاکستان اےشیا کا ٹائیگر ہوتا۔ وہ میاں نواز شریف کی سالگرہ کی تقریبات کے حوالے سے منعقدہ جلسے کے شرکا سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا آج ہی کے دن برصغیر کی تاریخ مےں قائداعظم محمد علی جناحؒ اس دنیا مےں آئے اور قائدعظم کی پےدائش نے برصغیر ہی نہیں اےشیا کی تاریخ و جغرافیہ سب کچھ تبدیل کر دیا۔ میاں نواز شریف کا ”ون مےن ون ووٹ“ کا نعرہ ہی حقیقی تبدیلی لا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن