”لوٹ مار کی سیاست کرنیوالے طاہرالقادری کیخلاف متحد ہو گئے“
خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) لوٹ مار کی سیاست کرنے والے نام نہاد سیاسی لیڈر طاہرالقادری کیخلاف ایک ہو گئے ہیں۔ قوم ملک بچانے کیلئے متحد ہو گئی ہے۔ حاجی شمس الحق، ، تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنماﺅں حاجی فیض رسول قمر، حاجی شمس مغل، صوفی عقیل قادری، محمد اظہر پاشا، رائے عامر سلطان، تحصیل ناظم حاجی طارق محمود عاجز نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ریاست بچانے کیلئے پوری قوم متحد ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کیلئے لوگ بے چین ہیں اب کرپٹ حکومت کا دھڑن تختہ ہونے والا ہے۔ انہوں نے کہا لوٹ مار کرنے والے سیاستدان متحد ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے کارکنوں نے اپنی جیب سے جلسہ کے اخراجات کئے ہیں شہباز شریف کی طرح پنجاب کے خزانے سے اخراجات نہیں کئے گئے۔