• news

قائداعظمؒ نے ملک اسلام اور جمہوریت کے نام پر حاصل کیا: ہاشم مان

نارنگ منڈی (نامہ نگار) تحریک انصاف کے صوبائی رہنما سردار ہاشم علی مان نے کہا ہے کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ نے پاکستان اصولوں، اسلام جمہوریت اور دین کے نام پر حاصل کیا لیکن آج قوم اذیت اور غیر محفوظ حیثیت سے زندہ رہنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے اعظم علی باجوہ کی جانب سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم ایک عظیم لیڈر تھے جنکی بھرپور جدوجہد سے پاکستان معرض وجود میں آیا۔ انہوں نے قائداعظمؒ کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ قائداعظمؒ نے پاکستان بنایا اب تحریک انصاف کے قائد عمران خان ملکی تعمیر کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں اور عمران خاں ہی واحد سیاسی لیڈر ہیں جو اقتدار میں آ کر ملک کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن