قائداعظمؒ آزاد، خودمختار جمہوری پاکستان کی تشکیل چاہتے تھے: نعیم انصاری
قصور (نامہ نگار) مسلم لےگ ن کے اےم پی اے حاجی محمد نعےم صفدر انصاری کے ڈےرہ پر بانی پاکستان حضرت قائداعظم محمد علی جناح، مسلم لےگ ن کے سربراہ مےاں محمد نواز شرےف کی سالگرہ کی تقرےب منقعد ہوئی جس مےں مسلم لےگ ن کے اےگزےکٹو ممبر حاجی صفدر علی انصاری نے ورکروں کے ہمراہ کےک کاٹا اور مٹھائی تقسےم کی گئی۔ تقرےب مےں اےم پی اے حاجی محمد نعےم صفدر انصاری نے مسلم لےگی ورکروں، شہرےوں، تاجروں اور وکلاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اےک اےسے پاکستان کی تشکےل چاہتے تھے جہاں آئےن کی حرمت کو مقدم تصور کیا جائے جہاں پارلےمان آزادی اور خود مختاری سے فےصلے کر سکےں جہاں ہر شہری کو بلا تفرےق رنگ، ملک، جنس اور مذہب انصاف مےسر آ سکےں۔ حاجی محمد نعےم صفدر انصاری نے بعد ازاں مےاں محمد نواز شرےف کو سالگرہ کی مبارک باد دی۔ تقرےب مےں حاجی محمد اکرم انصاری، محمد رفےق بھولا نمبردار، حاجی عثمان صفدر، حاجی عبدالطےف قادری، ڈاکٹر عبدالجمال ناصر، ڈاکٹر محمد رفےق بھٹی، حفےظ جٹ، چوہدری محسن علی گجر، حاجی شوکت علی انصاری، حافظ کاشف، حاجی فےض مجےد قادری و دےگر بھی موجود تھے۔