آرمی چیف نے کراچی میں ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے لئے الیکشن کمشن کی درخواست کی منظوری دےدی
اسلام آباد (ثناءنیوز) آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے چیف الیکشن کمشنر کی درخواست کی منظوری دےدی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے کراچی میں انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے لیے فوج سے تعاون کی درخواست کی تھی۔ چیف الیکشن کمشنر نے درخواست وزارت دفاع کے ذریعے جی ایچ کیو بھجوائی تھی۔ آرمی چیف نے درخواست کی منظوری دیتے ہوئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ فہرستوں کی تصدیق کے لیے الیکشن کمشن حکام کو مکمل سکیورٹی دیں گے۔انہوں نے کہا کہ فہرستوں کی تصدیق الیکشن کمشن حکام کی ذمہ داری ہو گی۔