وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا دورہ پشاور، بشیر بلور کے بیٹے سے تعزیت
پشاور(بیورورپورٹ)وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف مختصر دورے پر پشاور پہنچے ،اُنہوں نے بلور ہاوس میں وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور، سینٹر الیاس بلور سے بشیر احمد بلور کی شہادت پر تعزیت کی ۔اس موقع پر بشیر احمد بلور کے صاحبزادے ہارون بلور اور عثمان بلور بھی موجود تھے اُنہوں نے بشیر احمد بلور شہید کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور سوگوار خاندان کے تمام افراد کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیاتعزیت کےلئے آنے والوں میں وزیرا علیٰ نواب اسلم رئیسانی کی قیادت میں بلوچستان حکومت کا وفد بھی شامل تھا پشاور پہنچنے پر خیبرپی کے کے گورنر بیر سٹر مسعود کو ثر اور وزیر اعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی نے ہوائی اڈے پر وزیر اعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر چیف سیکرٹری غلام دستگیر اور آئی جی پی اکبر خان ہوتی بھی موجود تھے بعدازں وزیر اعظم واپس اسلام آباد روانہ ہو گئے۔