گوجرانوالہ میں ٹائنو شربت پینے سے 2 افراد ہلاک، ایک ہسپتال داخل
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) کھانسی کا شربت ”ٹائنو“ پینے سے 2 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ ایک ہسپتال داخل ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاﺅن کا 35 سالہ منیر کافی عرصہ سے نشے کا عادی ہے جو نشے کی لت پوری کرنے کیلئے کھانسی کا شربت ”ٹائنو“ اکثر اوقات پیتا تھا۔ گزشتہ روز پینے سے اس کی حالت غیر ہو گئی۔ ورثاءاسے ہسپتال لے آئے جہاں پر وہ ہلاک ہو گیا۔ بھائی شبیر نے بتایا کہ اس نے کسی میڈیکل سٹور سے ٹائنو شربت خرید کر پیا جبکہ شاہین آباد کا 25 سالہ بلال احمد بھی ٹائنو شربت پینے سے ہلاک ہو گیا۔ وہ ایک بچی کا باپ تھا جبکہ پیپلز کالونی کے55 سالہ اختر کو ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔