• news

زرداری کے ہاتھ کا کھلونا بن کر منظور وٹو گھرکے رہے نہ گھاٹ کے: زعیم قادری


لاہور (ثناءنیوز) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی سید زعیم حسین نے کہا ہے کہ منظور وٹو نے پیپلز پارٹی کی قیادت کو ضمنی انتخابات میں شکست کی صورت میں جو سرپرائزدیا تھا عوام ایسا ہی سر پرائزحکمران پارٹی کو عام انتخابات میں بھی مکمل صفایا کر کے دیں گے۔ ایک بیان میں زعیم حسین قادری نے کہا کہ منظور وٹو زرداری کی نوکری پکی کرنے کے لئے سرپرائز دینے کا دعویٰ گزشتہ کئی ہفتوں سے کر رہے ہیں تاکہ پی پی پنجاب میں ان کی شمولیت سے پیدا ہونے والی بے چینی کوختم کیا جا سکے لیکن منظور وٹو کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا دراصل زرداری کے ہاتھ کا کھلونا بن کر وٹو نہ گھر کے رہے ہیں نہ گھاٹ کے۔

ای پیپر-دی نیشن