• news

چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین سروس شروع ہو گئی


بیجنگ (نوائے وقت نیوز) چین میں دنیا کی تیز ترین ٹرین سروس شروع ہو گئی۔ ٹرین کے ذریعے 20گھنٹے کا سفر 8گھنٹے کا رہ جائیگا۔ چین میں بنایا گیا دنیا کا سب سے لمبا ریلوے ٹریک دارالحکومت بیجنگ اور جنوبی میٹرو پولس گوآنگ ژو کے درمیان بچھایا گیا ہے جس پر ہائی سپیڈ ٹرین چلے گی۔ لمبے ترین نئے روٹ کی لمبائی 2ہزار 298کلومیٹر ہے۔ اس پر بلٹ ٹرین کو دوڑنے کےلئے اوسطاً اپنی رفتار 300کلومیٹر فی گھنٹہ رکھنا ہو گی حالانکہ اس ٹریک کی ڈیزائنگ ایسی کی گئی ہے کہ بلٹ ٹرین اپنی سپیڈ 350کلومیٹر فی گھنٹہ بھی کر سکتی ہے۔ ریلوے روٹ پر 3سٹاپس آئیں گے چین میں اب 9ہزار 3کلومیٹر سے زائد پر ہائی سپیڈ ریلوے کام کر رہا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن