• news

جاپانیوں نے دنیا کی سب سے لمبی انسانی کرسی بنانے کا ریکارڈ قائم کر دیا


ٹوکیو (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں آئے دن نت نئے ریکارڈ بنتے اور ٹوٹتے رہتے ہیں اور ایسا ہی ایک منفرد ریکارڈ گزشتہ دنوں جاپان میں بھی قائم کیا گیا۔ جاپان کے شہر اونوجو کے مڈوکا پارک میں 1 ہزار 311 افراد نے دنیا کی سب سے لمبی انسانی کرسی تخلیق کرکے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ ایک ہزار سے زائد افراد کی اس انوکھی اور دلچسپ کاوش کو دنیا کی سب سے بڑی انسانی کرسی (ہیومن چیئر) کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بکس کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن