• news

نئے آئی جی پنجاب کی تعیناتی پر وفاق اور صوبے میں ٹھن گئی


لاہور (اویس قریشی سے) پنجاب میں نئے آئی جی کی تعیناتی پر وفاق اور صوبے کے درمیان ٹھن گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے جو تین پولیس آفیسروں ناصر درانی، مشتاق سکھیرا، اور سید کلب عباس پر مشتمل جو پینل بجھوایا تھا اسے وفاق نے مسترد کر دیا ہے۔ جواباً پنجاب حکومت نے وفاق کی سفارش والے تین ناموں مسعود مرزا، آفتاب سلطان اور جاوید اقبال کو مختلف وجوہات کی بنا پر مسترد کر دیا ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ من پسند تعیناتی کی دوڑ میں متعلقہ حکام نے سینئر پولیس افسروں ملک خدا بخش اعوان اور مبارک اطہر کی سنیارٹی کر نظر انداز کر دیا ہے۔ معتبر ذرائع کے مطابق حال ہی میں گریڈ 22میں پروموٹ ہونے والے عارف اکرام اور موجودہ ڈی جی ایف آئی اے محمد انور ورک بھی وفاق کی تگڑی سفارش پر آئی جی پنجاب کا چارج لے سکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن