• news

بلوچستان: 342 بھرتیوں کو اسی روز کالعدم قرار دینے کے خلاف ملازمین کی اپیل سماعت کے لئے منظور


اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان میں 342 بھرتیوں کے بعد اسی روز بلوچستان حکومت کی جانب سے ان بھرتیوں کو کالعدم قرار دینے کے خلاف متاثرہ ملازمین کی اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے سماعت فروری کے پہلے ہفتے میں مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔ جسٹس تصدق جیلانی کی سربراہی میں جسٹس ناصر الملک پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ واضح رہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ بلوچستان میں 23 جولائی 2011ءکو 342 ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا تاہم حکومت بلوچستان نے اسی روز بھرتیاں کالعدم قرار دے دی تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن