• news

ایران میں دوران اذان طیاروں کے ٹیک آف پر پابندی


 تہران (آ ئی این پی + اے ایف پی) ایران نے اذان کے دوران ائیرپورٹس سے طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کردی۔ بد ھ کوایرانی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی نے یہ پابندی عائد کی ہے۔ ترجمان علی طاہری نے کہا کہ نئی ہدایات کے مطابق اذان کے دوران خصوصاً فجر کے وقت طیاروں کی پرواز پر پابندی ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ ائیرپورٹس یا فضائی کمپنیوں میں کام کرنے والی خواتین کے ملبوسات اسلامی ضابطہ اخلاق کے مطابق رکھنے کے معاملے پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔دوسری جانب ایرانی ایوی ایشن کے سربراہ حامد رضا پہلوانی نے کہا کہ طیاروں کو فجر کی اذان کے آدھے گھنٹے بعد ٹیک آف کی اجازت دی جائے گی تاکہ مسافر آرام سے نماز ادا کرسکیں۔

ای پیپر-دی نیشن