حنا ربانی جنوری کے پہلے ہفتے سعودی عرب جائینگی، خلیج تعاون کونسل کے ارکان تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی پر بات کرینگی
اسلام آباد (جاوید صدیق) وزیر خارجہ حنا ربانی کھر جنوری کے پہلے ہفتے میں سعودی عرب کادورہ کریں گی جبکہ سفارتی ذرائع نے نوائے وقت کو بتایا ہے کہ اپنے سعودی ہم منصب کی دعوت پر جنوری کے پہلے ہفتے میں دورہ کر رہی ہیں۔ وزیر خارجہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے علاوہ خلیج تعاون کونسل کے ارکان تک پاکستانی مصنوعات کی رسائی پر بات چیت کریں گی۔ پاکستان نے خلیج تعاون کونسل کے ارکان تک پاکستانی مصنوعات کی برآمد اور ان مارکیٹوں تک رسائی کی درخواست کر رکھی ہے۔ وزیر خارجہ سعودی قیادت کو افغانستان کی صورت حال اور دوسرے علاقائی معاملات پر بھی اعتماد میں لیں گی۔