گورنر اگلے ماہ پیپلزپارٹی کے ارکان اور عہدیداروں سے ملاقاتیں شروع کرینگے
لاہور (آئی این پی) گورنر پنجاب مخدوم سید احمد محمود صدر آصف زرداری کی خصوصی ہدایت پر آئندہ انتخابات کی حکمت عملی کیلئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور عہدیداروں سے جنوری کے پہلے ہفتے میں ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری نے مخدوم سید احمد محمود کو ہدایت کی ہے کہ وہ پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی اور عہدیداروں سے ملکر آئندہ انتخابات کیلئے حکمت عملی بنائیں۔