• news

ڈھاکہ، برڈ فلو وائرس کا انکشاف ڈیڑھ لاکھ مرغیاں تلف

ڈھاکہ( آن لائن)بنگلہ دیش کے لائیوسٹاک حکم پانچ سال کے عرصے میں برڈ فلووائرس کے بدترین حد تک پھیلنے کے بعد ڈھاکہ کے نزدیک ایک کمپنی کے پولٹری فارم میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مرغیوں کو تلف کررہے ہیں ۔ یہ بات حکام نے بدھ کے روز کہی۔ خونی ایچ فائیو این آئی وائرس کا انکشاف پیر کے روز ڈھاکہ سے 40کلومیٹر (25میل) شمالی علاقے غازی پور میں واقع بے آگرو پولٹری فارم میں ہوا تھا جہاں درجنوں مرغیاں ہلاک ہو گئی تھیں ، جس کے بعد سے کمپنی کو ٹیسٹ کے لئے نمونے ایک لیبارٹری میں بھجوانا پڑے ۔محکمہ لائیوسٹاک کے ڈائریکٹر مصدق حسین نے اے ایف پی کوبتایا کہ فارم میں ڈیڑھ لاکھ کے قریب مرغیاں موجود ہیں اور ہم پہلے ہی ایک لاکھ 20ہزار مرغیوں کو تلف کرچکے ہیں اور باقیوں کو آج مار دیا جائے گا ۔ پانچ سالوں کے عرصے میں یہ بدترین برڈ فلو وائرس سامنے آیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن