بھارتی حکومت نے سابق آرمی چیف کو فراہم کی گئی سکیورٹی واپس لے لی
اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) بھارتی حکومت نے سابق آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کو فراہم کی گئی سیکورٹی واپس لے لی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جنرل وی کے سنگھ کی طرف سے بدعنوانی کے خلاف تحریک اور حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت پر ان کو بطور سابق آرمی چیف فراہم کی گئی سکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔