• news

حکومت نے بےنظیر قتل کیس کو اہمیت نہیں دی: ناہید خان

لاڑکانہ (ثناءنیوز) شہید بے نظیر بھٹو کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے کہا ہے کہ جب سے پیپلز پارٹی حکومت آئی ہے اس وقت سے میں کہہ رہی ہوں کہ بی بی کے قاتلوں کو گرفتار کر کے منظر عام پر کیوں نہیں لاتے مگر تاحال قاتل گرفتار نہیں ہو سکے ہر سال ایک نئی رپورٹ بن رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح باغ چک پر سندھ فنکار سوشل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مظاہرے کے دوران میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس کیس کو کوئی اہمیت نہیں دی۔ 

ای پیپر-دی نیشن