انتخابات وقت پر نہ ہوئے تو ملک بحران کا شکار ہو جائیگا : گیلانی
کراچی (سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ملک بحران کا شکار ہو جائے گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ عدالت نے مجھے نااہل کر دیا ہے اس لئے آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لوں گا۔ منصفانہ اور شفاف الیکشن کا بروقت انعقاد ملک کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ پارٹی کا وائس چیئرمین ہوں الیکشن میں پارٹی کیلئے بھرپور کردار ادا کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پیر پگارا میرے چھوٹے بھائی ہیں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی سے واپس پر ان سے ملاقات کروں گا۔ طاہر القادری سے دیرینہ تعلقات ہیں۔