گریڈ 20 کے آفیسر افتخار رحیم کو قتل کے جرم میں عمر قیدکی سزا پر معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی سیکرٹری ترقی برائے انسانی وسائل رجہ محمد احسن نے آڈٹ اینڈ اکاﺅنٹس گروپ کے گریڈ 20 کے آفیسر سیکرٹری ورکر ویلفیئر فنڈ افتخار رحیم کو قتل کے جرم میں عمرقید کی سزا ہونے کے بعد معطل کرکے عہدے سے ہٹا دیا دوسری طرف ذرائع کا دعوی کیا ہے کہ افتخار رحیم پشاور جیل میں قید ہونے کے باوجود گزشتہ تاریخوں میں فائلوں پردستخط بھی کر رہے ہیں۔