رواں سال پاکستان سے ملائیشیا کو برآمدات کا حجم 28 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر جائےگا
اسلام آباد(اے پی اے )رواں سال کے اختتام تک پاکستان سے ملائیشیا کو برآمدات کا حجم 28 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔ ملائیشیا میں پاکستانی چاول، پھلوں اور سبزیوں سمیت دیگر اشیاءکی مانگ میں متواتر اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ملائیشیا میں پاکستانی ہائی کمشنر مسعود خالد نے بتایا کہ سال 2012ء کے دوران دونوں ممالک کے مابین باہمی تجارت میں 13 فیصد اضافہ ہوا۔ دونوں ممالک دو طرفہ تجارت میں وسعت لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سال 2012ء کے دوران ملائیشیا اور پاکستان نے دوطرفہ تجارتی حجم کو 35 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا تھا ۔