انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکا سیکشن 153-A چھ ماہ کیلئے معطل
لاہور(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکا سیکشن 153-A، 30جون 2013ءتک معطل کردیا ہے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے اس امر کا خیر مقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس کے صدر فاروق افتخار، عرفان اقبال شیخ اور میاں ابوذر شاد نے کہا کہ لاہور چیمبر چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو علی ارشد حکیم کا شکریہ ادا کرتا ہے جنہوں نے لاہور چیمبر میں وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی موجودگی میں کیا ہوا وعدہ پورا کیا۔ ایس آر او 1487(I)2012تاجر برادری اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے درمیان تعلقات مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔