• news

کمرشلائزیشن کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائیگی: ایل ڈی اے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شہریوں کو مطلع کیا ہے کہ کمرشلائزیشن پالیسی کے تحت مستقل کمرشلائزیشن کیلئے منظور شدہ 48 سڑکوں پر عارضی سالانہ بنیادوں پر کمرشلائزیشن کی اجازت میں دسمبر 2012 ءکے بعد توسیع نہیں کی جائے گی۔ منظور شدہ سڑکوں پر واقع عارضی سالانہ کمرشلائزیشن کی اجازت رکھنے والی جائیدادوں کے مالکان و قابضین اپنی پراپرٹی کو مستقل کمرشل کروا سکتے ہیں ۔

ای پیپر-دی نیشن