• news

وقت سے پہلے نگران حکومت کا قیام، زرداری نواز شریف سے بھی رابطہ کرینگے

 اسلام آباد (مقبول ملک/ نیشن رپورٹ) صدر زرداری نے طاہرالقادری کی ڈیڈ لائن اور ممکنہ خفیہ ایجنڈے کی موجودگی کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورت حال پر غور کیلئے مسلم لیگ ن کے رہنماﺅں سے بھی رابطے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرداری کے قریبی ذرائع نے ”دی نیشن“ کو بتایا ہے کہ زرداری موجودہ صورتحال میں حکومت، اسمبلیوں کی مدت ختم ہونے سے پہلے یعنی 16مارچ سے پہلے ختم کر کے نگران حکومت قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زرداری مرکزی مجلس عاملہ کے سامنے اپنی یہ تجویز رکھیں گے۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زرداری نے اپنے قریبی ساتھی کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس صورتحال پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے بات کریں۔ ذرائع کے مطابق اب یہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی پر منحصر ہے کہ وہ کتنی جلد نگران حکومت کے قیام پر متفق ہوتی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن