کوئٹہ: حساس ادارے کے 2 اہلکار قتل ٹریفک حادثہ میں 4 افراد جاں بحق
کوئٹہ (بیورو رپورٹ)کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے 2 اہلکاروں کو جاں بحق کردیا۔ کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاون میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے 2 اہلکاروں نائب صوبیدار اسحاق اور حوالدار عبدالرحمن کو ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے۔ علاوہ ازیں بیلہ کے علاقے میں تیز رفتار کارسامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ علاوہ ازیں نامعلوم افراد اسلحہ کے زور پر ایک شخص کو اغواءکر کے لے گئے، نعمت اللہ ہزار گنجی میں واقع اپنی دکان پر بیٹھا ہوا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد گن پوائنٹ پر اسے اغواءکر کے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ادھر لوغی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا۔