• news
  • image

مسلم لیگی ہوں تمام سیاسی جماعتیں میرے لئے محترم ہیں‘ پروٹوکول نہیں لوں گا : گورنر احمد محمود

لاہور (سعید لودھی وقت نیوز) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے نوائے وقت گروپ کے ایڈیٹر انچیف مجید نظامی سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا کہنا تھا کہ وہ گورنر کی حیثیت سے نہیں بلکہ اپنے بزرگ سے ملاقات کیلئے آئے ہیں۔ میں ہمیشہ ان کے پاس آتا رہا ہوں کیونکہ میرا ان سے احترام کا رشتہ ہے۔ مجید نظامی کو اپنی فیملی کا بزرگ تصور کرتا ہوں اور دعا ہے کہ خدا انکا سایہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ مجید نظامی کا لندن میں جب دل کا آپریشن ہوا تو میں ہسپتال کے باہر تین گھنٹے تک بیٹھا رہا کیونکہ میں ان کا اور تمام سیاسی جماعتوں کا دل سے احترام کرتا ہوں اور یہی وجہ ہے میری حلف برداری کی تقریب میں تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ گورنر کا پروٹوکول نہیں لیں گے کیونکہ جو لوگ موت سے ڈر کر بھاگتے ہیں تو خدا بھی انکی حفاظت نہیں کرتا۔ اس موقع پر مجید نظامی نے کہا کہ میری مخدوم احمد محمود کے بزرگوں سے پرانی دوستی ہے اور یہ بات خوش آئند ہے کہ یہ افہام و تفہیم کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگوں کے اتحاد کا حامی ہوں اور یہ ملکی مفاد میں بھی ہے اور ہمیں سب کو مل جل کر اپنے وطن عزیز کو قائدؒ اور اقبالؒ کی مسلم لیگ کے ذریعے قائدؒ و اقبالؒ کا پاکستان بنانے کیلئے کام کرنا ہوگا۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن