• news

میلبورن ٹیسٹ : آسٹریلیا کی گرفت مضبوط 284 رنز کی سبقت حاصل کر لی


میلبورن (نیوز ایجنسیاں) آسٹریلیا کی میلبورن ٹیسٹ پر گرفت مضبوط،مائیکل کارک کی سنچری، شین واٹسن ، ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچریوں اور مچل جانسن کے ناقابل شکست 73 رنز کی بدولت آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز 8وکٹوں کے نقصان پرز 440رنز بنا کر 284رنز کی برتری حاصل کر لی۔ آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی ادھوری اننگز 150رنز 3کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو شین واٹسن 13اور مائیکل کلارک 20رنز پر کھیل رہے تھے ۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان چوتھی وکٹ کی شراکت میں 194قیمتی رنز بنے تاہم اس موقع پر مائیکل کلارک اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 22ویں سنچری مکمل کرنے کے بعد 106رنز بنا کر ایرنگا کی گیند پر جے دوردھنے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ شین واٹسن پانچویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 83رنز بناکر پراساد کی گیند پر سماراویرا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ میتھیو واڈے چھٹے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 1 رن بنا کر پراساد کی گیند پر ایرنگا کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ مائیکل ہسی ساتویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو 34رنز بنا کر تلکارتنے دلشان کی گیند پر رنگانا ہیراتھ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔ پیٹر سڈل آٹھویں آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی تھے جو ایرنگا کی گیند پر مہیلا جے وردھنے کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوئے ۔میچ کے دوسرے روز جب کھیل ختم ہوا تو آسٹریلوی ٹیم نے اپنی پہلی اننگز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 440 رنز بنالیے تھے اور اس کو سری لنکن اننگز کے سکور 156 رنز کے جواب میں 284 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔ مچل جانسن 73 رنز پر کھیل رہے تھے۔ سری لنکا کی طرف سے دھمیکا پراساد نے 3، شامیندارایرنگا نے 2جبکہ تلکارتنے دلشان اور انجیلو میتھیوز نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن