آج قومی سکواڈ کو برقرار رکھا جائے: سابق کرکٹرز
لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بھارت کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ کے لئے فاتح سکواڈ کو برقرار رکھنے کا مشورہ دیا ہے ۔سابق کپتان رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ شعیب ملک، کپتان محمد حفیظ اور محمد عرفان نے متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ سابق کپتان سلیم ملک نے کہا کہ آج کے میچ میں ابتدائی بلے بازوں کو بہتر تکنیک کے ساتھ کھیلنا ہو گا۔