• news

فٹ بال پریمیئر لیگ‘ مزید 2 میچوں کا فیصلہ


لاہور (سپورٹس رپورٹر) نویں پاکستان فٹ بال پریمیئر لیگ 2012ءمیں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہو گیا۔ پہلا میچ پی آئی اے اور زرعی ترقیاتی بنک لمٹیڈ کے درمیان کراچی میں کھیلا گیا جس میں پی آئی اے نے دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔ دوسرا میچ بلوچ ایف سی اور خان ریسرچ لیبارٹری کے درمیان نوشکی میںکھیلا گیا جو بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

ای پیپر-دی نیشن