• news

سکیورٹی خدشات نہیں،بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے:مصباح الحق


نئی دہلی(نیوز ایجنسیاں) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ون ڈے اور ٹےسٹ کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت کو بھی اب آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے‘ پاکستان میں سکیورٹی خدشات نہیں‘ پی سی بی اور حکومت فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی‘ بھارت کے خلاف تمام تیاریاں مکمل ہیں، ون ڈے میں بھی عوام کو سرپرائز دیں گے‘ لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم ذہنی طور پر مضبوط نہیں، جس کا فائدہ پاکستان اٹھائے گا۔ بھارت پہنچنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مصباح الحق نے کہا کہ ٹی ٹونٹی میں جس طرح پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کا پانسہ پلٹا، اس کے بعد ون ڈے کی ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بھی بلند ہوئے ہیں، یقین ہے کہ ون ڈے بھی جیت جائیں گے۔ انگلینڈ کے خلاف کی شکست کے بھارتی کھلاڑیوں کے حوصلے کمزور ہیں اور کمزوریوں سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن