• news

قومی ہاکی کا مستقبل روشن ہو گیا ہے: اختر رسول


لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ اختر رسول اور سابق اولمپیئن نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مباکباد دیتے کہا ہے کہ قومی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان ٹیم ایشیا کی نمبر ون ٹیم ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو جیت کی ضرورت تھی جو اس کو ملنا شروع ہو گئی۔ ایشین ہاکی چیپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں نے جس شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے اس سے پاکستان کے قومی کھیل کا مستقبل روشن ہو گیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن ارشد چودھری کا کہنا ہے کہ ٹیم میں شامل کھلاڑیروں میں دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت موجود ہے۔ پاکستان ہاکی زندہ ہو گئی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں نے جوردھم حاصل کیا ہے اس کے نتیجہ میں کامیابیاں اس کے قدم چومنا شروع ہو گئی ہے۔ سابق اولمپیئن محمد اخلاق کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جو محنت کی تھی اس کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑی، مینجمنٹ اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیدار مبارکباد کے مستحق ہیں۔ قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کا سرفخر سے بلند کر دیا ہے۔
ریسلنگ کا ایونٹ بھی واپڈا نے جیت لیا
لاہور(سپورٹس رپورٹر) 32 ویں نیشنل گیمز میں ریسلنگ کا ایونٹ پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔ واپڈا نے ساتوں کیٹگری میں گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

ای پیپر-دی نیشن